کیلیفورنیا اڈاپٹ-اے-پٹ ڈے کے بارے میں
ASPCA® (The American Society for the Prevention of Cruelty to Animals®)،CalAnimals ،
اور San Francisco SPCA نے کیلیفورنیا بھر میں انسانوں اور جانوروں کے درمیان رشتے کو فروغ دینے کے لیے شراکت کی ہے۔ اس طاقتور شراکت داری کے نتیجے میں، کیلیفورنیا اڈاپٹ-اے-پٹ ڈے کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ پالتو جانوروں کو گود لینے کو سستا اور آسان بنایا جا سکے۔ یہ ایونٹ اینیمل ویلفیئر کی معروف تنظیموں کے اشتراک کا نتیجہ ہے اور ۵,000 جانوروں کو پیار بھرے گھر دلانے کا ہدف رکھتا ہے۔
کیا آپ ابھی گود لینے کے لیے تیار ہیں؟ بہت سے شیٹرز کیلیفورنیا اڈاپٹ-اے-پٹ ڈے کے علاوہ بھی فیس معاف یا رعایتی گود لینے کی پیشکش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اپنے مقامی شیلٹر سے موجودہ پروموشنز کے بارے میں پوچھیں: اپنا قریب ترین شیلٹر تلاش کریں۔

ہمارے شراکت دار

کیلیفورنیا اینیمل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بارے میں
۲۰۱۸ء میں کیلیفورنیا اینیمل کنٹرول ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن "CACDA" اور ریاست ہیومن ایسوسی ایشن آف کیلیفورنیا "SHAC" کے انضمام سےکیلیفورنیا کے جانودوں کی فلاح کا ادارہ " CalAnimals" وجود میں آئیا۔ یہ تنظیم اینیمل شیلٹرز کی مدد کے لیے ٹریننگز، کانفرنسز، آفات کے وقت ردعمل، اور قانونی وکالت جیسے پروگرام چلاتی ہے۔ مزید معلومات: www.calanimals.org۔

ASPCA کے بارے میں
۱۸۶۶ء میں قائم ہونے والی ASPCA شمالی امریکہ کی پہلی اینیمل ویلفیئر تنظیم ہے، جو آج بھی لاکھوں جانوروں کی زندگیاں بچانے کے لیے کام کرتی ہے۔ تنظیم ڈیزاسٹر ریسپانس، قانونی وکالت، اور ریسرچ جیسے پروگرام چلاتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے: www.ASPCA.org

سان فرانسسکو SPCA کے بارے میں
سان فرانسسکو SPCA ایک غیر منفعتی تنظیم ہے جو بے گھر، بیمار، یا تحفظ کے متلاشی جانوروں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ یہ تنظیم سپے/نیوٹر پروگرامز اور کمیونٹی ایجوکیشن پر بھی کام کرتی ہے۔ مزید معلومات: sfspca.org۔

کیلیفورنیا اڈاپٹ-اے-پٹ ڈے CalAnimals، SF SPCA، اور ASPCA کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔


